ایس ایس پی ٹھٹہ کا لوئر رائیس مل ایسوسیشن اور تاجر برادری کے ساتھ اجلاس

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سندھ پولیس، ضلع ٹھٹہ
مورخہ: 14 نومبر 2025
پریس ریلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)

 ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی نے ایس ایس پی آفس میں لوئر رائیس مل ایسوسیشن اور تاجر برادری کے وفد کے ساتھ میٹنگ کی۔ اجلاس میں تاجر برادری کے مسائل سنے گئے اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پر کنٹرول کے لیے اضافی پولیس نفری تعینات کی جارہی ہے، فوٹ اور بائیک پیٹرولنگ کو مزید تیز کیا جارہا ہے، اور تمام ایس ایچ اوز و انچارجز کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تاجر برادری کو بھی اپنے چوکیداروں کو فعال رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے، اور تمام شکایات کے لیے میرا دفتر ہمیشہ کھلا ہے۔ اس موقع پر تاجر برادری نے ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

Comments are closed.