ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے تحت محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے

20

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن14نومبر

جعفرآباد۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے تحت محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کا بنیادی مقصد غیر فعال اسکولوں کو فعال بنا کر بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ضلع جعفرآباد میں فیز تھری کے دوران نئے اساتذہ کو تعیناتی کے آرڈرز جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ تدریسی عمل بلاتاخیر شروع ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کی موجودگی میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ میں آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ جن اساتذہ کو آج تعیناتی کے آرڈرز دیے گئے ہیں، اب ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پوری محنت، دیانت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیمی ڈیوٹی سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے بچوں کا مستقبل انہی اساتذہ سے وابستہ ہے، اس لیے ہر استاد کا فرض ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے جہالت کے خاتمے اور علم کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لیے محکمہ تعلیم کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ تعلیم کے شعبے میں مثبت اور دیرپا تبدیلی لائی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جعفرآباد کے تمام غیر فعال اسکول جلد فعال ہوں گے اور تعلیمی ماحول بہتر بنانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات جاری رہیں گے۔

Comments are closed.