ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

21

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن14نومبر

نصیرآباد۔۔ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر حبیب پندرانی،سینئر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیر ساجد علی جمالی پی پی ایچ آئی سے اے ڈی ایس ایم تنویر احمد بلیدی ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر اعجاز علی اور ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، درپیش مسائل، مراکز صحت کی کارکردگی اور غیر حاضر ڈاکٹرز و عملے کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کرار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال سمیت تمام مراکز صحت میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادویات یا دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اس بارے میں متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ فوری اقدامات کیے جاسکیں اور مریض مایوس ہو کر واپس نہ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے صحت کے تمام یونٹس کا باقاعدگی سے سرپرائز وزٹ کیا جائے گا تاکہ زمینی صورتحال کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کی صحت اور بنیادی سہولیات تک رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں تمام شعبوں کو اپنی ذمہ داریاں دیانت داری کے ساتھ نبھانا ہوں گی۔

Comments are closed.