نوشکی: ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر سخت ہدایات، واٹر اسکیمات کا معائنہ مکمل

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نوشکی، 13 نومبر 2025: ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ کی ہدایات پر اے ڈی سی نوشکی عمر جمالی کی سربراہی میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن کمیٹی نے بی ایس ڈی آئی کے تحت نوشکی میں جاری سات واٹر اسکیمات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے میں شامل اسکیمات میں ڈبلیو ایس ایس اسکیم وارڈ 5 کلی غریب آباد، واٹر سپلائی نزد نیاز اللہ ہاؤس، واٹر سپلائی قاضی آباد، محلہ حاجی نادر کلی محمد حسنی، واٹر سپلائی ایریگیشن کالونی، نزد بلال مسجد کلی قاضی آباد اور پرانی واٹر سپلائیز کے لیے خریدی گئی مشینری شامل تھیں۔

ایکسین پی ایچ ای عبدالقیوم بادینی بھی معائنے کے دوران کمیٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ اے ڈی سی نوشکی عمر جمالی نے کہا کہ کچھ اسکیمات ابھی نامکمل ہیں اور کام ادھورا ہے، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام اسکیمات کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسکیمات پر معیاری مشینری اور سولر سسٹمز کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ اے ڈی سی نوشکی نے ہدایت دی کہ نومبر تک 50 فیصد سے زائد اسکیمات مکمل کر کے بی ایس ڈی آئی جائزہ اجلاس میں پیش کی جائیں، جبکہ جن اسکیمات پر ابھی کام شروع نہیں ہوا، ان کی تفصیل اور وجوہات بھی نومبر کے آخر تک اجلاس میں پیش کی جائیں تاکہ متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Comments are closed.