ڈیرہ بگٹی میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی مہم کا آغاز — 17 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ڈیرہ بگٹی | 13 نومبر 2025ء
ڈیرہ بگٹی میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا، جو 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ بگٹی کی جانب سے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کو ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
آگاہی واک ڈی ایچ او آفس ڈیرہ بگٹی سے شروع ہو کر پاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں محکمہ صحت کے افسران، محکمہ تعلیم کے نمائندوں، سول سوسائٹی کے اراکین، اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے پیغامات والے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر اعظم جان بگٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ویکسین دی جائے گی تاکہ ان مہلک امراض سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔
ڈاکٹر اعظم جان بگٹی نے کہا کہ “یہ مہم بچوں کی صحت کے تحفظ اور خسرہ و روبیلا جیسے خطرناک امراض کے خاتمے کے لیے نہایت اہم ہے۔” انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو لازمی ویکسین لگوائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
Comments are closed.