پاک فوج میں ڈپٹی یا وائس چیف آف آرمی اسٹاف کی کوئی نئی تقرری نہیں — آئی ایس پی آر کی وضاحت

20

راولپنڈی، 13 نومبر 2025ء — پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی ان خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد وائس چیف آف آرمی اسٹاف (VCOAS) یا ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (DCOAS) کے عہدے قائم کیے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایکٹ میں ایسی کوئی شق موجود نہیں اور حالیہ ترمیم کے حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات غلط فہمیاں ہیں۔ ترجمان کے بیان میں وضاحت کی گئی کہ آرٹیکل 176(سی) دراصل 1978 میں شامل کیا گیا تھا اور اس میں کسی نئی شق یا تقرری کا اضافہ نہیں کیا گیا۔

ترمیم کا مقصد صرف یہ ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CDF) تقرری کو قانونی طور پر واضح اور ہم آہنگ کیا جائے۔

آئی ایس پی آر نے عوام اور ذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف مستند و سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر انحصار کریں۔

Comments are closed.