اوتھل و بیلہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر گرفتار، کالے شیشے ہٹائے گئے

19

 اوتھل (رپورٹ: عزیز یوسفزئی) – ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی ہدایت پر ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اوتھل اور بیلہ پولیس نے علیحدہ علیحدہ آپریشنز کرتے ہوئے ایک مطلوب اشتہاری کو گرفتار کیا اور چار گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مقدمہ نمبر 49/2025 کے تحت بجرم 470، 468، 420، 34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب اشتہاری امید علی ولد محمد یوسف قوم جسکانی سکنہ سندھ، حال محمد علی رند گوٹھ حب کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب، ایس ایچ او بیلہ عبدالاحد بلوچ نے سنیپ چیکنگ کے دوران چار گاڑیوں کو روک کر ان کے کالے شیشے ہٹا دیے۔ ڈرائیوروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے گاڑیوں پر کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد ہے، لہٰذا آئندہ احتیاط برتی جائے۔

Comments are closed.