کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس، مقامی انتخابات کو غیر شفاف قرار دے دیا

22

 کوئٹہ | 12 نومبر 2025

جمعیت علمائے اسلام کی میزبانی میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک سیاسی جماعتوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوف اور دباؤ میں ہو رہا ہے۔
شرکاء نے کہا کہ دفعہ 144، سیکیورٹی خدشات اور سیاسی مداخلت کے باعث شفاف الیکشن ممکن نہیں۔
اجلاس میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو کوئٹہ کے عوامی مسائل، ترقیاتی کاموں اور الیکشن کے شفاف انعقاد کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔
سیاسی رہنماؤں نے خبردار کیا کہ “فارم 47 طرز” کے نتائج مسلط کیے گئے تو اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

Comments are closed.