وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

16

 اسلام آباد۔10نومبر  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف ادبی شخصیت اور دانشور ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کی علم و تدریس، تحقیق اور بالخصوص ارود زبان کے فروغ و ترویج کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات اور لواحقین کے لیےصبر جمیل کی دعا کی

Comments are closed.