وزیراعظم محمد شہباز شریف کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد۔10نومبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوال، ضلع شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments are closed.