کوئٹہ میں صفائی مہم کا آغاز، شہر کو خوبصورت بنانے کی کوششیں تیز
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 10 نومبر:
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے زیرِ اہتمام شہر کی صفائی اور خوبصورتی کے لیے بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مہم کا مقصد کچرا اُٹھانے، نکاسیٔ آب بہتر بنانے اور عوامی صحت کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے میزن چوک پر مہم کا افتتاح کیا۔
تقریب میں محکمہ صحت، ٹریفک پولیس، طلباء، رضا کاروں اور تاجروں نے شرکت کی۔
ڈی سی کوئٹہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور پُرکشش بنایا جا سکے۔
مہم کے دوران اہم بازاروں، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کے گرد و نواح میں صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.