صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معروف ماہرِ تعلیم، دانشور اور ادیبہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

17

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معروف ماہرِ تعلیم، دانشور اور ادیبہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات پاکستان کے علمی و ادبی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی زندگی کو علم، تحقیق اور خدمتِ انسانیت کے لیے وقف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک روشن مثال تھیں۔

صدر نے مزید کہا کہ مرحومہ کی علمی خدمات اور قومی زبان کے فروغ کے لیے کی گئی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحومہ کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور علمی برادری سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Comments are closed.