بلوچستان کے ریجنل موسمیاتی مرکز کے مطابق، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، ژوب، مستونگ اور قلات میں سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے
کوئٹہ، 9 نومبر 2025:
بلوچستان کے ریجنل موسمیاتی مرکز کے مطابق، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، ژوب، مستونگ اور قلات میں سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت صفر سے نیچے جا سکتا ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں موسم مزید سرد رہے گا۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.