بلوچستان میں تعلیم، شہری سہولیات اور عوامی فلاح کے لیے اہم اقدامات: صوبائی قیادت کی سرگرمیاں

22

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 ڈکی، 9 نومبر 2025:

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈکی ڈاکٹر نصرالدین توخئی نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، وزیرتعلیم راحیلہ درانی، صوبائی وزیر جنگلات سردار مسعود خان لونی اور سیکرٹری تعلیم اسفندیار خان کاکڑ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے۔ گورنمنٹ ہائی سکول ڈکی میں بس کی فراہمی کے موقع پر ڈاکٹر توخئی نے کہا کہ بس کی فراہمی سے طلباء کو سکول آنے جانے میں آسانی ہوگی، جس سے تعلیمی فروغ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں تمام سکول فعال کیے جا چکے ہیں اور اساتذہ کی کارکردگی کی نگرانی جاری ہے۔ غیر حاضر یا غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی اور تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔ انہوں نے سردار مسعود خان لونی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں تعلیم دوستی اور مثبت اقدام کی مثال ہیں۔

Comments are closed.