آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین بشیر احمد جتک کی قیادت میں وفد نے کمشنر قلات ڈویژن، ڈاکٹر طفیل بلوچ سے اہم ملاقات کی

21

خضدار، 9 نومبر 2025:
آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین بشیر احمد جتک کی قیادت میں وفد نے کمشنر قلات ڈویژن، ڈاکٹر طفیل بلوچ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں شہری مسائل، بنیادی سہولیات اور دیگر چیلنجز پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی اور عملی تجاویز پیش کی گئیں۔ وفد کے دیگر ارکان میں عبدالقادر زہری، حافظ حمیداللہ مینگل، عبدالنبی بلوچ، میر ادریس زہری، غلام نبی مینگل، سفر خان مینگل شامل تھے۔

چیئرمین بشیر احمد جتک نے کہا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور مشترکہ طور پر مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے۔ کمشنر ڈاکٹر طفیل بلوچ نے یقین دلایا کہ تمام تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کی جائیں گی۔

Comments are closed.