لسبیلہ یونیورسٹی نے داخلہ ٹیسٹ 15 نومبر کو منعقد کرنے کا اعلان کر دیا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 6 نومبر 2025
اوتھل: لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز (LUAWMS) اوتھل نے سال 2025 کے داخلہ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
داخلہ ٹیسٹ 15 نومبر بروز ہفتہ صبح 11 بجے اوتھل یونیورسٹی اور جنرل موسیٰ کالج کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تمام امیدوار اپنے اصلی شناختی کارڈ، رول نمبر سلپ اور تین ہزار روپے فیس چالان ہمراہ لائیں۔
ڈی وی ایم، ایگریکلچر اور سول انجینئرنگ کے امیدوار اپنی رول نمبر سلپ NTS ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.