لورالائی: انٹر ڈسٹرکٹ سائنسی نمائش سے نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتیں اجاگر
لورالائی: بائٹمز یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ سائنسی نمائش منعقد ہوئی جس میں کیپٹن وقار احمد شہید ریزیڈنشیل کالج اور دیگر مقامی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ طلباء نے سولر سسٹم، انسانی خون کی گردش، منی روبوٹس، فائر فائٹنگ کار اور انرجی فری پروجیکٹر جیسے جدید ماڈلز پیش کیے۔ ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ اور دیگر مہمانان نے نوجوانوں کی سائنسی دلچسپی اور صلاحیتوں کو سراہا۔ کیپٹن وقار شہید ریزیڈنشیل کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گرلز ڈگری کالج دوسری اور بائٹمز یونیورسٹی تیسری پوزیشن پر رہی۔
Comments are closed.