بارکھان: 15 روزہ خصوصی صفائی مہم جاری

17

 بارکھان: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی ہدایت پر بارکھان شہر میں 15 روزہ خصوصی صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد جاوید کانسی کی نگرانی میں نالیوں کی صفائی، گلیوں کی جھاڑ پونچھ اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا عمل مکمل کیا گیا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہم میں بھرپور تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینک کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Comments are closed.