ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی: علامہ اقبال کے افکار نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں

18

 کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال مسلمانوں کے لیے ایک عظیم رہنما اور فلسفی تھے جنہوں نے اپنی شاعری اور تحریروں کے ذریعے قوم کو بیدار کیا اور خودی کا شعور اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اقبال نے مردوں اور خواتین دونوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیا اور عورت کے کردار کو معاشرتی تعمیر کا لازمی جز قرار دیا۔ ڈاکٹر بلیدی نے کہا: “موجودہ دور میں ہمارا فریضہ ہے کہ ہم علامہ اقبال کے خوابِ پاکستان کو حقیقت کا روپ دیں، جہاں ہر فرد، خاص طور پر خواتین، اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار لا سکیں۔”

Comments are closed.