قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایران کی اسلامی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی ملاقات۔

18

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایران کی اسلامی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی ملاقات۔

ملاقات ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس کے بعد ظہرانہ دیا گیا۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایمان، تاریخ اور ثقافت کے گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے سیاسی مکالمے، اقتصادی روابط اور عوامی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں اور فرینڈشپ گروپس کے درمیان رابطے باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران تعلیم، ثقافت اور نوجوانوں کے تبادلے کے پروگراموں میں بھی تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

ملاقات میں دوطرفہ تجارت، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران پاکستان کو برادر اور قابلِ اعتماد ہمسایہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی پارلیمانی وفد آئندہ اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

Comments are closed.