بلوچستان حکومت منشیات کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کرے گی

20

 کوئٹہ، 6 نومبر: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے منشیات کے روک تھام کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے تمام اضلاع میں منشیات کے خلاف کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے اور منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی مراکز کے قیام میں محکمہ صحت سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے اقدامات میں تیزی لائی جائے گی اور تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پارلیمانی سیکرٹری نے تمام متعلقہ اداروں اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون سے منشیات کے خلاف مستحکم کوششوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری نئی نسل کی بقا کا سوال ہے اور منشیات کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ اس لعنت کو ملک میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔ بحالی مراکز کو مستقل بنیادوں پر فعال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

Comments are closed.