صحت سیکرٹری نے گورنمنٹ میڈیکل سٹور ڈپو کا دورہ کیا

18

 کوئٹہ، 6 نومبر: سیکرٹری صحت داود خان خلجی نے گورنمنٹ میڈیکل سٹور ڈپو کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری شہک بلوچ اور ایم ایس ڈی کے حکام بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر میر یوسف خان نے سیکرٹری کو صوبے میں ادویات کی تقسیم کے بارے میں بریفنگ دی، جس کے مطابق مالی سال کے دوران 80 فیصد ادویات تمام اضلاع تک پہنچائی جا چکی ہیں اور باقی 20 فیصد بھی جلد فراہم کی جائیں گی۔

سیکرٹری صحت نے خالی آسامیوں پر فوری تعیناتی اور ایم ایس ڈی میں عملے کے لیے اوور ٹائم اور گاڑیوں کی فراہمی کے اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے جدید سافٹ وئیر کا افتتاح بھی کیا جس سے ادویات کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی اور بنیادی صحت کی سہولیات بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

Comments are closed.