بلوچستان حکومت نے بینک آف بلوچستان کے قیام کے حوالے سے اسٹیٹ بینک سے مشاورت کی
کوئٹہ، 6 نومبر: اسپیشل سیکرٹری خزانہ محمد جہانگیر کاکڑ کی قیادت میں بلوچستان حکومت کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اختر جاوید سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد بینک آف بلوچستان کے قیام کے سلسلے میں مشاورت اور پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر اختر جاوید نے حکومت بلوچستان کی اس کاوش کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صوبے کی مالی خودمختاری اور شفافیت کو فروغ دے گا۔ وفد نے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور پیش رفت سے آگاہ کیا، جبکہ اسٹیٹ بینک نے قانونی اور قواعد و ضوابط کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔
Comments are closed.