بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کوئٹہ بھر میں ناقص بیکری مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ شہر میں ناقص اور غیر معیاری بیکری مصنوعات کے خلاف خصوصی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان بی ایف اے کے مطابق، فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈبل روڈ، سریاب روڈ، پشتون آباد، میکانگی روڈ، سرکی روڈ، اختر محمد روڈ اور نواں کلی کے علاقوں میں 49 بیکری مراکز اور بیکنگ یونٹس کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 16 بیکریوں اور بیکنگ یونٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔
غیر صحت بخش ماحول، زائدالمعیاد اجزاء کے استعمال اور زنگ آلود مشینری سے اشیاء تیار کرنے پر 5 بیکنگ یونٹس کو سیل کر دیا گیا، جبکہ ایکسپائرڈ اجزاء اور تیار مصنوعات کی بڑی مقدار ضبط کر لی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم نے بتایا کہ عوامی شکایات کے بعد یہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص بیکری مصنوعات مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہیں اور ان کے تدارک کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔
وقار خورشید عالم نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بیکری مراکز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک فراہم کی جا سکے۔
Comments are closed.