کیرتھر کینال میں شگاف پر کر دیا گیا — کسانوں کو ربیع سیزن میں پانی کی فراہمی یقینی
استا محمد، 5 نومبر — کیرتھر کینال کی مٹھڑی ڈسٹری میں لگنے والا شگاف محکمہ آبپاشی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پر کر دیا۔
ایگزیکٹو انجینئر غلام مصطفیٰ چانڈیو نے کہا کہ کاشتکاروں کو ربیع سیزن کے دوران پانی کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کا عملہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے، اور کسی علاقے کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ ربیع کی فصلات کی بہتر پیداوار یقینی بنائی جا سکے۔
Comments are closed.