لورالائی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی — پانچ ایکڑ پر بھنگ کی فصل تلف
لورالائی، 5 نومبر — ڈپٹی کمشنر میران بلوچ اور ایس ایس پی ملک محمد اصغر کے احکامات پر پولیس نے بھنگ کی فصل کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کلی ڑڑکاریز کے علاقے میں 5 ایکڑ پر پھیلی بھنگ (چرس) کی تیار فصل کو تلف کر دیا۔
کارروائی ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی نگرانی میں سی آئی اے، ایگل اسکواڈ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کی۔
پولیس کے مطابق منشیات کی کاشت کے خلاف کارروائیاں تسلسل سے جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔
Comments are closed.