اوستہ محمد میں بی ایس ڈی آئی کے تحت گرلز ہائی اسکول میں سولر سسٹم کی تنصیب — تعلیمی سہولیات میں بہتری کی جانب قدم

21

اوستہ محمد، 5 نومبر — بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت اوستہ محمد گرلز ہائی اسکول میں 20 کلوواٹ کے جدید سولر سسٹم کی تنصیب جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے ایس ڈی او بلڈنگ عاشق علی کے ہمراہ اسکول کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب سے اسکولوں میں توانائی بحران پر قابو پانے اور تعلیمی سرگرمیوں کو تسلسل دینے میں مدد ملے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام مراحل جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

Comments are closed.