کرپشن صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے , وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ، 5 نومبر:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ انسرجنسی نہیں بلکہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کرپشن پر قابو پایا جائے گا تو صوبے میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین سے ملاقات میں کہا کہ میرٹوکریسی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔ ملاقات میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے اور یوتھ کونسل کے اراکین میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ریاست کے اصل بیانیے کو عام کریں، مثبت سوچ کو فروغ دیں، اور منفی پروپیگنڈے کا جواب حقائق اور دلائل سے دیں۔ رانا مشہود احمد خان نے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت اور اعتماد کی فضا پیدا کرنے میں قابلِ ستائش اقدامات کیے گئے ہیں
Comments are closed.