استا محمد میں 15 روزہ صفائی و ستھرائی مہم کا باقاعدہ آغاز

29

استا محمد، 4 نومبر 2025

استا محمد میں 15 روزہ صفائی و ستھرائی مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی زیر صدارت کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں میئر میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ بخش پندرانی، واپڈا، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہم تحصیل اوستہ محمد اور تحصیل گنداخہ میں بیک وقت شروع کی جا رہی ہے اور اس کی نگرانی میونسپل کارپوریشن کرے گی جبکہ تمام محکمے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مہم کے دوران اپنی خدمات میں کسی بھی کمی کو فوری دور کرے اور پانی یا سیوریج لائن کی خرابی کو فوری طور پر درست کیا جائے۔ مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کم از کم 10 اہم مقامات کی نشاندہی کرے جنہیں خصوصی طور پر بہتر بنایا جائے۔

اجلاس میں تاجر برادری سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ شہر کی صفائی و خوبصورتی کے لیے میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ استا محمد کو ایک صاف ستھرا اور صحت مند شہر بنایا جا سکے۔

Comments are closed.