گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ملاقات

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 4 نومبر 2025

 اسلام آباد میں آج گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رہائشگاہ کا دورہ کیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس، امن و امان کی صورتحال، اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ صوبے میں استحکام اور ترقی کے لیے مربوط اقدامات ضروری ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

اس موقع پر ملاقات میں صوبائی سیاسی صورتحال اور ملکی مفاد سے متعلق دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔

Comments are closed.