نصیرآباد: ربیع 2025 کے لیے ایریگیشن محکمہ کی بھرپور تیاری، بمپر فصل کی امید

19

پریس ریلیز
نصیرآباد، 4 نومبر 2025

نصیرآباد: محکمہ ایریگیشن نے ربیع سیزن میں بمپر فصل کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا شروع کر دیا ہے۔ ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کینال، فرید احمد پندرانی کے مطابق زیرو پوائنٹ سے بھل صفائی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے اور پانی کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر برائے ایریگیشن، میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری سہیل الرحمان بلوچ کے وژن کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو مالی اور زرعی استحکام حاصل ہو۔ RD 418 میر حسن کے مقام سے پٹ فیڈر کینال کو ہیڈ اپ کر کے پانی کی مکمل ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے اور کینال کے آخری سرے تک پانی پہنچایا جا رہا ہے۔

محکمہ ایریگیشن کا مقصد ہے کہ ربیع سیزن میں زیادہ سے زیادہ زرعی پیداوار حاصل ہو اور نصیرآباد کے کاشتکار مستحکم مالی حالات سے فائدہ اٹھائیں۔

کلیدی الفاظ: نصیرآباد ایریگیشن خبر، ربیع 2025، بمپر فصل، زرعی پیداوار، پانی کی ترسیل

Comments are closed.