فوگ سیزن سے پہلے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت، ڈی آئی جی سینٹرل زون

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لاہور، 4 نومبر:

ڈی آئی جی سینٹرل زون سید فرید علی نے سینٹرل زون کے بیٹ آفس کا سرپرائز دورہ کیا اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری و سخت کارروائی کرنے اور فوگ سیزن کے آغاز سے قبل مصیبت میں مبتلا روڈیوزرز کی بروقت مدد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران بیٹ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران کے مسائل سنے گئے اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے آپریشنل و انتظامی امور پر ڈی آئی جی کو بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی سید فرید علی نے نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلز سے گفتگو کی اور انہیں ادارے کا وقار برقرار رکھنے کی ہدایات دیں، ساتھ ہی ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیٹ آفس کے دورے کے بعد انہوں نے فیلڈ کا سرپرائز وزٹ کیا اور افسران کو ہدایات دیں کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوگ سیزن کے دوران روڈ پر مشکل میں مبتلا شہریوں کی فوری اور بروقت مدد کی جائے۔

ڈی آئی جی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ دورے میں سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد اور بیٹ کمانڈرز بھی موجود تھے۔

Comments are closed.