اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ماہِ اکتوبر کارکردگی رپورٹ جاری
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 4 نومبر 2025
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ماہِ اکتوبر کارکردگی رپورٹ جاری
مضر صحت خوراک تیار کرنے والے 51 ریسٹورنٹس سیل، 25 لاکھ سے زائد جرمانے
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ماہِ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ماہ کے دوران 1,058 ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کی انسپکشن کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ناقص خوراک اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 144 ریسٹورنٹس کو مجموعی طور پر 25 لاکھ 5 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 51 ریسٹورنٹس کو مضرِ صحت خوراک تیار کرنے پر سیل کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی 26 شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانونی اقدامات کیے۔ ایک ماہ کے دوران 280 ریسٹورنٹس اور دکانوں کو لائسنس بھی جاری کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ماہ کے دوران 178 کلو مضر صحت گوشت، 191 لیٹر بیورجز، 78 لیٹر زائدالمیعاد اشیاء اور 25 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی وفاقی دارالحکومت میں محفوظ اور معیاری خوراک یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں اور مضر صحت خوراک کی نشاندہی کریں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شہر بھر میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تاکہ عوام کو غیر معیاری خوراک سے تحفظ فراہم کیا جا سکے
Comments are closed.