وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی سی وی ایف وفد سے ملاقات، پاکستان کے کلائمیٹ پراسپرٹی پلان پر تبادلہ خیال

19

اسلام آباد۔3نومبر :وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کلائمیٹ وَلنریبل فورم   کے وفد سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے مجوزہ کلائمیٹ پراسپرٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ منصوبہ آئندہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 30 میں پیش کیا جائے گا۔پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد نے وفاقی وزیر کو منصوبے کے بنیادی مقاصد سے آگاہ کیاجو پاکستان کو ایک ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط، کم کاربن اور جامع معیشت کی جانب منتقلی کا روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری گرین ترقیاتی منصوبوں اور ماحولیاتی لچک پیدا کرنے کے اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقوں نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے، جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور تکنیکی تعاون، جدت اور علم کے تبادلے کے ذریعے مشترکہ اہداف کے حصول پر اتفاق کیا۔اس موقع پروفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک اور سی وی ایف وفد نے آئندہ کوپ-30 کے مذاکرات کے دوران پاکستان کی ماحولیاتی ترجیحات اور دیگر کمزور ممالک کے مفادات کو عالمی سطح پر مو ¿ثر طور پر اجاگر کرنے کے لئے قریبی تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

Comments are closed.