صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد،3 نومبر: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کے شمالی علاقوں میں آنے والے ہولناک زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔
Comments are closed.