صدر آصف علی زرداری کا خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 اسلام آباد، 3 نومبر: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنہ الخوارج کو شکست دینا پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

صدر زرداری نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک “عزمِ استحکام” کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع، خودمختاری اور سلامتی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطنِ عزیز کو دہشتگردی اور ہر فتنے سے محفوظ رکھے۔

Comments are closed.