بلتستان کی زیر صدارت نیشنل ایمیونائزیشن ڈیز کا جائزہ اجلاس — پولیو فری گلگت بلتستان ہمارا قومی عزم ہے

26

 گلگت، 3 نومبر: چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت قومی حفاظتی ٹیکہ جات کے ایام (نیشنل ایمیونائزیشن ڈیز) کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس چیف سیکریٹری آفس گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، داخلہ، تعلیم، اطلاعات، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر ای پی آئی اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اکتوبر کی این آئی ڈی مہم کے دوران گلگت بلتستان بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کارکردگی، انتظامات اور فالو اپ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے مہم کے نتائج اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری گلگت بلتستان ہمارا قومی عزم ہے، حکومت گلگت بلتستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے تمام ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور شراکت دار اداروں کو ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔

چیف سیکریٹری نے پولیو ٹیموں کی سست روی اور کوتاہی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کمشنر گلگت کو ہدایت کی کہ سست روی اور کوتاہی کے ذمہ داروں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

ڈائریکٹر صحت نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 17 سے 22 نومبر 2025 تک منعقد ہوگی، جبکہ دسمبر میں اگلی نیشنل ایمیونائزیشن ڈیز مہم شروع کی جائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر چیف سیکریٹری نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ مہم میں عوامی آگاہی اور فیلڈ کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ گلگت بلتستان کو پولیو فری خطہ بنایا جا سکے۔

Comments are closed.