پشتونخواہ قومی عوامی پارٹی کی 52 ویں برسی شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی یاد میں جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر

24

کوئٹہ، 3 نومبر 2025:

 پشتونخواہ قومی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان کی سربراہی میں پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹیو اجلاس کا انعقاد پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، مرکزی ایڈیشنل مالیات سیکرٹری آغا سید لیاقت علی اور دیگر مرکزی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں 2 دسمبر 2025 کو شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 52 ویں برسی کے موقع پر منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ جلسہ کی کامیابی کے لیے ضلع کوئٹہ کی تمام تحصیلوں اور علاقائی یونٹس میں اجلاس، گھر گھر رابطہ مہم، وال چاکنگ اور دیگر تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے جمہوری، ترقی پسند اور روشن فکر نظریات محکوم اقوام کی جدوجہد اور پشتون قومی تحریک کے لیے مشعل راہ ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ جلسہ عام میں شرکت کرکے وطن دوستی، قوم دوستی اور جمہوریت پسندی کا عملی ثبوت دیں۔

Comments are closed.