نصیرآباد الاٹمنٹ کمیٹی نے زمین کے مالکانہ حقوق کے منصوبوں پر غور کیا

24

 نصیرآباد، 3 نومبر 2025 – عسکر انٹرنیشنل رپورٹ:

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت الاٹمنٹ کمیٹی نے ضلع میں 5,050 ایکڑ سرکاری زمین کے مالکانہ حقوق کے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا۔ اجلاس میں قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے تنازعات سے بچا جا سکے۔

صوبائی حکومت نے واضح کیا کہ 31 دسمبر 2022 تک تعمیر شدہ مکانات کے مالکان کو ہی حقوق فراہم کیے جائیں گے اور تمام سروے اور نشاندہی کے عمل کو جدید GIS اور GPS سسٹمز کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

Comments are closed.