وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد۔2نومبر :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مشرف علی زیدی کی تعیناتی ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہے، گزشتہ چند مہینوں کے دوران ان کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا، آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں ،آیئے پاکستان کے بیانیے کو مزید بلندیوں تک لے جائیں۔ ان شاء اللہ
Comments are closed.