وزیر اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ملک کو معاشی میدان اور سفارتی سطح پر بھی بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں،سردار محمدیوسف
مانسہرہ۔ 02 نومبر :وفاقی وزیر مذہبی امور،بین المذاہب وآہنگی سردار محمدیوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان کونہ صرف معاشی میدان میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں اور دنیا میں ملک کا وقار بلند ہوا۔بھارت سندور جنگ میں بدترین شکست کے بعد سازشوں میں مصروف ہے،وہ اتوارکو یہاں مانسہرہ میں جاگوڑی وادی کونش میں مقامی عمائدین سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بفہ پکھل کے تحصیل ناظم سردار شاہ خان۔سابقہ بلدیاتی ممبران صادق رشیدی۔حاجی قدیر بھی موجود تھے۔سردارمحمد یوسف نےکہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ ان علاقوں کے مکینوں کو بھی شہری علاقوں کی طرح سہولیات مل سکیں۔انہوں نے عمائدین سے کہا کہ ہمیں معاشرے کے بہتری آور فلاح و بہبود کیلئے اتفاق و اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بحیثیت مسلمان لسانیت اور فرقہ پروری سے اجتناب کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سندور جنگ میں بدترین شکست کے بعد سازشوں میں مصروف ہے۔بدامنی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے بہادر جوان ہر محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور بھرپور جواب دے رہے ہیں
Comments are closed.