شاہد خاقان عباسی علیل، عوام پاکستان پارٹی کی دعاں کی اپیل

18

 کوئٹہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی کے لیے پوری قوم سے دعا صحت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نہ صرف ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں بلکہ ایک دیانتدار، شفاف اور اصولوں پر کاربند رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں عوام پاکستان پارٹی نے جمہوری استحکام، گڈ گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جو اقدامات کیے، وہ ملک کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جدوجہد ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں رہی ہے۔ انہوں نے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کے لیے کام کیا، ملک میں اتفاق و اتحاد کا پیغام دیا، اور سیاست میں برداشت، شائستگی اور شفافیت کو فروغ دیا۔ آج جب وہ علالت کے باعث زیرِ علاج ہیں، پوری قوم کی دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے تاکہ وہ دوبارہ ملک و قوم کی خدمت کے مشن کو جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کے کارکنان، رہنما اور ہمدرد اس مشکل وقت میں اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پارٹی کے تمام دفاتر میں شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی کے لیے اجتماعی دعاں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں پارٹی نے ہمیشہ اصولی سیاست کی بنیاد رکھی۔ آج ان کی بیماری کے وقت ہم سب پر لازم ہے کہ ہم ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو رہیں اور ان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ایسے مخلص، ایماندار اور وژن رکھنے والے رہنماوں کی اشد ضرورت ہے، جو ملک کے مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں۔ شاہد خاقان عباسی انہی صفات کے حامل ایک بہترین سیاسی رہنما ہیں۔

Comments are closed.