ٹک ٹاکر بابا چی کا افغانستان سے تعلق کی افواہوں کی تردید بلوچستان میرا گھر ہے میں پاکستانی ہوں

16

 کوئٹہ مشہور ٹک ٹاکر بابا چی کے نام سے معروف ابوبکر نے اپنی شہرت کے سفر اور زندگی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کے شہری ہیں اور ان کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس افواہ کی سختی سے تردید کی کہ وہ افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں یا وہاں جا رہے ہیں۔بابا چی کے والد نے بھی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہمارا تعلق بلوچستان سے ہے، ہم پاکستانی ہیں اور افغانستان جانے یا وہاں سے تعلق رکھنے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے نے عام حالات سے آغاز کیا اور آج اس مقام تک پہنچنے کے لیے کئی مشکلات، ناکامیوں اور مایوسیوں کا سامنا کیا، مگر اس نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔بابا چی کے والد نے بتایا کہ ابتدا میں ان کی ویڈیوز کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی، لیکن انہوں نے ہار ماننے کے بجائے اپنے مواد کو بہتر بنایا۔ ان کے مطابق محنت، صبر اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی کنجی ہیں۔بابا چی نے اپنے والد کے حوالے سے کہا کہ ان کی کامیابی کا سب سے بڑا سہارا ان کے والد ہیں۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ “میرے ابو میری اصل طاقت ہیں، ان کی مسکراہٹ ہی میری کامیابی ہے۔”

Comments are closed.