کوئٹہ شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا، گھر گھر کچرا اٹھانے کا نظام فوری بحال کیا جائے

17

 کوئٹ  پاکستان تحریک انصاف کے کارکن و سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میروائیس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، توقیر بھٹی، نعمت اللہ، امین آغا، ارشد اچکزئی اور ضیاالحق نے اپنے مشترکہ بیان میں ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صفائی کا نظام فوری بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں میٹرو پولیٹن کی جانب سے گھر گھر کچرا اٹھایا جاتا تھا مگر اب پورا شہر گندگی میں تبدیل ہو چکا ہے اور صفائی کے عملے کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ رہنماں نے مطالبہ کیا کہ تمام صفائی عملے کو اپنے اپنے علاقوں میں صفائی یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایئرپورٹ روڈ پر کسٹم کے قریب میٹرو پولیٹن کی ڈھائی ایکڑ زمین، جو بحیثیت ناظم رحیم کاکڑ نے بیگرز ویلفیئر ادارے کے لیے مختص کی تھی، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی طور پر انٹی نارکوٹکس کے حوالے کر دی ہے۔ رہنماں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ جگہ فوری طور پر خالی کرا کے اسے بیگرز ویلفیئر کے لیے استعمال میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی مفاد اور شہری سہولیات کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

Comments are closed.