وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا ٹراما سینٹر کا دورہ، بین الاقوامی معیار کے مطابق تکمیل کی ہدایت

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ | 2 نومبر 2025ء

 صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے سپینی روڈ کوئٹہ پر زیر تعمیر ٹراما سینٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

وزیر صحت نے ہدایت دی کہ منصوبے کو اعلیٰ معیار اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جدید ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر کی تکمیل سے کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں ایمرجنسی علاج کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی اور یہ منصوبہ صوبے میں صحت کے شعبے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

Comments are closed.