اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئی ایس او پیز جاری — عملے کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد | یکم نومبر 2025ء
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئی ایس او پیز جاری — عملے کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں تمام ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئی ایس او پیز جاری کر دی ہیں، جن کے تحت شیف، ویٹرز اور فوڈ ہینڈلنگ اسٹاف کے لیے سیفٹی کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایس او پیز کے مطابق، فوڈ سے براہِ راست ڈیل کرنے والا کوئی بھی عملہ کیپ کے بغیر کام نہیں کر سکے گا۔ یہ فیصلہ حفظانِ صحت کے اصولوں اور صارفین کی صحت کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ایس او پیز میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فوڈ پوائنٹ یا ریسٹورنٹ کو فی الفور سیل کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بغیر کیپ کام کرنے والے ریسٹورنٹ عملے کی نشاندہی ضرور کریں تاکہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ٹیموں کو شہر کے مختلف علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سرپرائز انسپکشنز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیوں میں فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ اسلام آباد کو صاف ستھرا اور معیاری خوراک فراہم کرنے والا شہر بنایا جا سکے۔
تاہم، شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ مین روڈ لنک روڈ، غوری ٹاؤن کے داخلی راستے پر مرکزی مچھلی فروش غیر معیاری اور گندگی کے ماحول میں مچھلی فروخت کر رہے ہیں، مگر تاحال کسی ادارے کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی۔ عوام نے فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے غیر معیاری فوڈ پوائنٹس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.