مرکزی تقریب ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ میں منعقد ہوئی جس میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ، ممبر اسمبلی کرنل (ر) عبیداللہ اور ڈپٹی کمشنر نظام الدین سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی

17

ہنزہ:

مرکزی تقریب ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ میں منعقد ہوئی جس میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ، ممبر اسمبلی کرنل (ر) عبیداللہ اور ڈپٹی کمشنر نظام الدین سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ایمان شاہ نے کہا کہ یہ دن اُن غیور سپوتوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
کرنل (ر) عبیداللہ نے کہا کہ “آزادی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے، ہمیں نئی نسل کو یہ پیغام دینا ہوگا۔”
تقریب میں طلبہ نے ملی نغمے، ڈرامے اور ٹیبلوز پیش کیے جبکہ آخر میں کیک کاٹا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

Comments are closed.