سکردو، شگر، کھرمنگ، گانچھے اور روندو میں یومِ آزادی بھرپور قومی ولولے سے منایا گیا۔

23

بلتستان ڈویژن:

مرکزی تقریب یادگارِ شہداء سکردو میں کمشنر بلتستان کمال خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جس میں سول و عسکری حکام، طلبہ، اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تقریب میں ریلی، سلامی، اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

کمشنر بلتستان نے کہا کہ “آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی حفاظت کے لیے اتحاد اور قربانی کا جذبہ برقرار رکھنا ہوگا۔”

شگر، کھرمنگ، روندو اور گانچھے میں بھی تقریبات، پرچم کشائی، تقاریر اور طلبہ کے ملی نغمے پیش کیے گئے۔

ایڈیشنل ڈی سی روندو غلام علی نے کہا کہ “یہ آزادی عوام کی بہادری اور قربانیوں کا ثمر ہے، جسے برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔”

Comments are closed.