بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، شمالی علاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ (1 نومبر) — علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سردی میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمے کے مطابق چاغی، واشک، خاران، نوشکی اور پنجگور میں تیز ہوائیں اور دھول اڑنے کا امکان ہے۔ اتوار کو بھی صوبے میں عمومی طور پر خشک موسم رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.