ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی سرحدی عملے کو ہدایات، افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز کردیا گیا

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
چمن (1 نومبر) — ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پاک افغان سرحد بابِ دوستی کے راستے واپس جانے والے افغان مہاجرین کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرحدی عملے کو ہدایت دی کہ واپسی کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے افغان باشندوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے مؤثر اقدامات اٹھائے جس کے نتیجے میں رجسٹریشن اور واپسی کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ نادرا کا عملہ سرحد پر پہنچنے والے خاندانوں کی فوری رجسٹریشن کے بعد انہیں افغانستان روانہ کر رہا ہے۔
ڈی سی چمن کے مطابق گزشتہ شب کوئی بھی خاندان باڈر ہولڈنگ کیمپ میں موجود نہیں رہا، صرف نئے آنے والے مہاجرین کو آج صبح رجسٹریشن کے بعد واپس بھیجا گیا۔ افغان مہاجرین نے انتظامیہ کے شاندار انتظامات پر اظہارِ تشکر کیا جبکہ چمن کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بنگلزئی کی کاوشوں کو سراہا۔

Comments are closed.